کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 150
آپ کی رب کی طرف سے ایسے ہوا، لہٰذا آپ کافروں کے پشت پناہ نہ بنیں ۔‘‘
جو شخص تفسیر کی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے اسے مناسبت کے بہت سارے اسباب سے واقفیت ہوگی۔
سوالات
۱۔ اسبابِ نزول کی معرفت کے لیے علماء کس چیز پر اعتماد کرتے ہیں ؟
۲۔ سبب نزول کا انحصار کتنے امور پر ہے مثالوں سے واضح کریں ؟
۳۔ اسبابِ نزول کی معرفت کے فوائد اختصار کے ساتھ بیان کریں ؟
۴۔ الفاظ کو اس کے عموم اور خاص کو اس کے خصوص پر کب محمول کیا جاتا ہے؟
۵۔ جب سبب خاص ہو لیکن آیت عمومی الفاظ کے ساتھ نازل ہو تو وہاں الفاظ کے عموم کا اعتبار ہو کا یا خاص سبب کا؟ دلائل سے بیان کریں نیز راجح موقف کی نشاندہی کریں ۔
۶۔ اسبابِ نزول کے بارے کون سے کلمات استعمال ہوتے ہیں ؟
۷۔ اسبابِ نزول کے بارے جب ایک سے زیادہ روایات آتی ہوں تو پھر اس کا کیا حل ہے؟ تفصیلاً بیان کریں ؟
۸۔ جب آیت حکم سے پہلے نازل ہو تو اس بارے کتاب کا کیا موقف ہے؟
۹۔ ایک شخص کے بارے ہونے والی کئی آیات کی ایک مثال بیان کریں ۔