کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 116
احکام کا نفاذ ہوا، جس کی بدولت ان کی زندگی بہترین انداز میں حق پر گامزن رہی اور ان کے معاشرتی معاملات ایک ترتیب کے ساتھ سیدھے راستے پر رواں رہے۔ ۳۔ ناسخ اور منسوخ کے درمیان پہچان:… بسا اوقات ایک ہی موضوع پر دو یا تین آیات آجاتی ہیں اور حکم کے اعتبار سے ان میں اختلاف بھی ہوتا ہے۔ چناں چہ جب یہ پتا چل جائے کہ ان میں کون سی آیت پہلے اور کون سی بعد میں نازل ہوئی ہے تو بعد میں نازل ہونے والی آیت پہلی کے لیے ناسخ کی حیثیت رکھتی ہے۔ سوالات ۱۔ قرآن کی سب سے پہلی وحی کے بارے راحج موقف بیان کریں ۔ ۲۔ نزول کے لحاظ سے آخری آیت کے بارے کتنے اقوال ہیں ؟ نیز ان میں راحج قول کیا ہے؟ ۳۔ آیت ربا، آیت دین اور آیت کلالہ سے کون کون سی آیات مراد ہیں ؟ ۴۔ کھانے والی اشیاء کی حلت وحرمت کے بارے پہلے کون سی آیات نازل ہوئیں ؟ ۵۔ شراب کی حرمت کے بارے نازل ہونے والی آیات اور ان کی ترتیب بیان کریں ۔ ۶۔ پہلے اور بعد میں نازل ہونے والی آیات کی پہچان کے فوائد تحریر کریں ۔