کتاب: معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول - صفحہ 23
ہیں۔ کیونکہ بہترین تعلیمی نتایج صرف کامیاب اور تجربہ کار اساتذہ سے پڑھنے سے ہی حاصل ہوسکتے ہیں۔
معلم کا اخلاق عالیہ سے متصف ہونا اقامت دین کے حوالے سے اسے نمایاں مقام و مرتبہ پر فایز کردیتا ہے۔ طلباء اپنے اساتذہ کے ہر ہر عمل پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں۔ اساتذہ کی ہر اچھائی و برائی ان کے سامنے ہوتی ہے۔ طلباء اپنے والدین سے زیادہ اپنے اساتذہ کے اخلاق او رطرز عمل سے متاثر ہوتے ہیں۔ طالب علم کا بہترین آئیڈیل اس کا استاد ہوتا ہے۔ جو استاد کرے گا وہی طالب علم کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلاف نے علم اور دین کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔ بلکہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔ وہ اپنے اساتذہ کرام سے علم کے ساتھ ساتھ حسن سیرت، حسن اخلاق، اور اچھا کردار بھی سیکھا کرتے تھے۔
اس بحث میں اختصار کے ساتھ چند بنیادی صفات کو بیان کیا گیا ہے، جن کو اپنانے سے آدمی ایک کامیاب او رماہر معلم بن سکتا ہے۔