کتاب: معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول - صفحہ 16
’’جو شخص دس(۱۰) آیات کے ساتھ قیام کرتا ہے وہ غافل لوگوں میں نہیں لکھاجاتا اورجو سو (۱۰۰)آیات کے ساتھ قیام کرتاہے اس کو فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے اور جو ہزار (۱۰۰۰) آیات کا قیام کرتا ہے اسے اللہ رب العزت کی بہت زیادہ عبادت کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔‘‘
۷۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود:
۱۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ صَلَّی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْراً وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْراً أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔))[1]
’’جو شخص مجھ پر صبح کے وقت دس (۱۰) بار درود پڑھتا ہے اور شام کو بھی دس (۱۰) بار درود پڑھتا ہے قیامت کے روز اسے میری شفاعت نصیب ہوگی۔‘‘
۲۔ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَتَانِیْ آتٍ مِنْ عِنْدِ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَقَالَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ مِنْ أُمَّتِکَ صَلٰوۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ بِہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْہُ عَشْرَ سَیِّآتٍ وَرَفَعَ لَہٗ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَیْہِ مِثْلَہَا۔))[2]
’’ میرے رب کی طرف سے میرے پاس فرشتہ آیا اور کہا:آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے دس نیکیاں عطا فرمائیں گے ،دس گناہوں کو مٹا دیں گے اور اس کے لیے دس درجات بلند کر دیں گے۔‘‘
۳۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
((إِنّیْ أَکْثَرُ الصَّلَاۃَ عَلَیْکَ فَکَمْ أَجْعَلُ لَکَ مِنْ صَلَاتِیْ قَالَ مَا شِئْتَ قَالَ قَلْتُ الرُّبُعُ قَالَ مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ
[1] صحیح الجامع:۶۳۵۷.
[2] احمد: ۴/۲۹.