کتاب: معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول - صفحہ 12
عزت کی طرف منتقل ہوجائے ۔‘‘
۴۔حکمت ودانائی:
قرآن وسنت میں’حکمت ‘ کا لفظ کئی معانی میں استعمال ہوا ہے:
نصیحت،خشیت:… ﴿حِکْمَۃٌ بَالِغَۃٌ﴾ ( القمر:۵)
’’ایسی حکمت جو نفع مند اور کارگر ہونے والی ہے۔‘‘
سنت:… ﴿وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ﴾ (البقرۃ:۱۲۹)
’’اور وہ نبی انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے۔‘‘
نبوت:… ﴿وَآتَیْنَاہُ الْحِکْمَۃَ وَفَصْلَ الْخِطَاب ﴾ (ص:۲۰)
’’اور ہم نے اسے حکمت اور فصاحت کلام کی نعمت عطا کی۔‘‘
فہم وبصیرت:… ﴿وَلَقَدْ آتَیْنَا لُقْمَانَ الْحِکْمَۃَ﴾ (لقمان:۱۲)
’’اور یقینا ہم نے لقمان کو حکمت سے سرفراز فرمایا۔‘‘
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَا مِنْ آدَمِیٍّ إِلاَّ وَفِیْ رَأْسِہٖ حِکْمَۃٌ بِیَدِ مَلَکٍ فَإِذَا تَوَاضَعَ قِیْلِ لِلْمَلَکِ اِرْفَعْ حِکْمَتَہٗ وَإِذَا تَکَبَّرَ قِیْلَ لِلْمَلَکِ ضَعْ حِکْمَتَہٗ۔))[1]
’’ہر انسان کے سر میں حکمت و دانائی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہے جب وہ بندہ تواضع کرتا ہے تو فرشتے سے کہاجاتا ہے کہ اس کی دانائی کو بلند کردواور جب وہ تکبر کرتاہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے اس کی دانائی گرادو۔‘‘
اصابت رائے اور دقت نگاہ:
﴿ یُؤتِی الْحِکْمَۃَ مَن یَشَاء ُ وَمَن یُؤْتَ الْحِکْمَۃَ فَقَدْ أُوتِیَ خَیْراً کَثِیْرًا﴾ ( البقرۃ:۲۶۹)
’’اللہ تعالیٰ حکمت ودانائی عطا کرتے ہیں جس کو چاہتے ہیں او رجسے حکمت کی
[1] صحیح الجامع:۵۶۷۵.