کتاب: مقالات ارشاد الحق اثری جلد5 - صفحہ 61
بلکہ ان کے تمام رفقاء بھی لائقِ تحسین ہیں جن کا ہمہ وقت انھیں تعاون حاصل ہے۔ محترم حافظ صاحب ہی نے ہیچمداں کو اسی کتاب کے لیے تمہیدی کلمات لکھنے کا حکم جس اخلاص و محبت بھرے الفاظ میں فرمایا، اس پر میرے لیے مجالِ انکار نہ رہی۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ اپنی مرضیات سے نوازے اور تمام حسنات کو ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد ارشاد الحق اثری ۲ صفر المظفر ۱۴۳۲ھ ۷ جنوری ۲۰۱۱ء