کتاب: مقالات ارشاد الحق اثری جلد5 - صفحہ 398
سب مسائل کا مداوا سب مشاکل کا حل ہند میں ایک اور پاکستان ہونا چاہیے گرم رکھنے کے لیے ہندی مسلمان کا لہو کچھ نہ کچھ تو جنگ کا سامان ہونا چاہیے اسی طرح ’’پیغامِ مجاہد‘‘ کے عنوان سے انھوں نے کھیل تماشا کے دلدادہ نوجوانوں سے کہا: مدتوں سے سہہ رہا ہے ذلت و پستی کا رنج آ بتاؤں میں تجھ کو سرفرازی کا کھیل اے کرکٹ کے کھلاڑی اور ہاکی کے پلیئر ہمارے ساتھ اک دن کھیل جانبازی کا کھیل علامہ اقبال مرحوم نے آج سے برسوں پہلے فرمایا تھا: دل کے ہنگامے مئے مغرب نے کر ڈالے خاموش تاہم ابھی دل کا چراغ بالکل گل نہیں ہوا۔ جذب و شوق اور درد و محبت رکھنے والے خال خال حضرات اب بھی موجود ہیں اور ان شاء اللہ موجود رہیں گے۔ اور انہی میں ایک ہمارے قاری صاحب مرحوم بھی تھے جو اپنے پہلو میں درد مند دل رکھتے تھے۔ شوق و محبت، ذکر و فکر، تلاوتِ قرآنِ مجید اور اتباعِ سنت کا اہتمام حاصلِ زندگی تھا۔ اللہ والوں کی تلاش و جستجو، ان سے تعلق اور میل ملاقات، ان کی مصاحبت و مجالست کو بسا غنیمت سمجھتے اور اسے اصلاح و ترتیب کے لیے آسان طریقہ قرار دیتے۔ استاذ الاساتذہ حضرت شیخ المحدث محمد گوندلوی رحمہ اللہ کے بارے میں فرمایا کرتے کہ عموماً حضرات نے انھیں مدرس اور استاذ کی حیثیت سے دیکھا جبکہ وہ عمل و اخلاص، ذکر و فکر، قلب و روح کی