کتاب: مقالات ارشاد الحق اثری جلد4 - صفحہ 472
خون ہو کر بہہ گیا دل دیدۂ بے تاب سے ہو گیا خالی چھلک کر صبر کا پیمانہ آج مولانا اسحاق چیمہ عالمِ دینِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کل تھا سب کا آشنا، اُف سب سے ہے بے گانہ آج دے رہا تھا جو ہمیں کل تک پیامِ دوستی چل دیا خود توڑ کر ہم سے وہی یارانہ آج اک جھلک جس کی دوائے دردِ چشمِ شوق تھی چل دیا منہ ڈھانپ کر وہ رونقِ کاشانہ آج جس کا دل مومن کے درد سے پُر درد تھا سو رہا ہے قبر میں ہر درد سے بے گانہ آج بن گیا تفسیر کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ کی اٹھ گیا دنیائے دوں سے اس کا آب و دانہ آج تو ہی اس کے غم میں اے عاجزؔ نہیں زار و نزار کتنی آنکھیں ڈھونڈتی ہیں اس کو بے تابانہ آج