کتاب: مقالات ارشاد الحق اثری جلد4 - صفحہ 43
میں تو امام دارقطنی سابق محدثین سے بھی بازی لے گئے ہیں اور بعض فنون میں انھیں سابقیت کا مقام حاصل ہے۔
عرصہ سے یہ خیال دامن گیر تھا کہ امام موصوف پر ایک جامع مقالہ ترتیب دیا جائے، مگر نامساعد حالات اس راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنتے رہے۔ آخری مولوی ارشاد الحق متخصص ادارہ علوم اثریہ سال دوم نے اس خصوصی کام کا بیڑا اٹھایا اور ادارے کی رہنمائی کے مطابق ان کی پیہم محنت نے اس دیرینہ خواہش کو تکمیل کا جامہ پہنا دیا۔ امید ہے کہ یہ مقالہ علمی حلقوں میں وقعت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ عزوجل ان کو مزید علمِ حدیث کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمارے آیندہ پروگرام میں پاک و بھارت میں مشاہیرِ اہلِ حدیث اور ان کی ملی و سیاسی خدمات پر کام کرنا بھی داخل ہے۔ یہ تاریخِ اہلِ حدیث کا ایک حصہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے اور ادارے کو اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے۔
ربنا تقبل منا إنک أنت السمیع العلیم، وصلی اللّٰه تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ محمد وآلہ وأصحابہ أجمعین، آمین برحمتک یا أرحم الراحمین۔
فقط
(مولانا) محمد عبدہٗ الفلاح
خادم ادارہ علوم اثریہ (لائل پور)
۱۰ رجب المرجب ۱۳۹۱ھ