کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 64
حسن لغیرہ کے مشابہ الفاظ ایسی ضعیف حدیث جو اپنے متابع یا ضعیف شاہد سے تقویت حاصل کرتی ہے، جسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور ان کے ما بعد محدثین حسن لغیرہ کی اصطلاح سے تعبیر کرتے ہیں۔ بعض محدثین ایسی حدیث پر حسن کا اطلاق نہیں کرتے، اگرچہ اس سے استدلال کرتے ہیں۔ خود حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بھی حسن لغیرہ کے بجائے متعدد اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، جنھیں ’’حافظ ابن حجر‘‘ کے عنوان کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔ ذیل میں ایسے الفاظ کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جو حسن لغیرہ کے مترادفات ہیں۔ 1. الحسن بمجموع طرقہ: یہ حدیث اپنی سندوں کے مجموعے کی وجہ سے حسن ہے، چنانچہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لکن الحدیث بمجموع الطرق یقوي‘‘ (فتح الباري (۳/ ۳۹۰) 2. لہ أصل: اس حدیث کی اساس ہے۔ 1۔ علامہ حازمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وإذا اجتمعت ھذہ الطرق، دلت علی أن ھذا الحدیث لہ أصل‘‘ (الاعتبار، ص: ۴۳) ’’جب یہ اسانید مجتمع ہوجائیں تو اس حدیث کی اصل پر دلالت کرتی ہیں۔‘‘ 2۔ امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: