کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 627
10 ابن مفلح۔ الفروع (۳/ ۴۰۸) تلک عشرۃ کاملۃ! کیا محترم زبیر صاحب، ان محدثین کے خلاف کسی محدث کی تصریح پیش کر سکتے ہیں کہ انھوں نے اس روایت کو اسماعیل کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہو؟ دیدہ باید! پانچواں جواب: اس روایت سے استدلال: محدثین اور فقہا کی ایک جماعت نے اہلِ میت کے گھر اکٹھ اور کھانے کی تیاری کو نوحہ شمار کرتے ہوئے اسی حدیث کو بطورِ استدلال پیش کیا ہے، جس کا مختصر ذکر یہ ہے: ۱۔ شیخ الإسلام ابن تیمیہ۔ الفتاوی الکبری (۳/ ۳۷۰) ۲۔ امام نووی۔ المجموع المھذب (۵/ ۳۲۰) ۳۔ امام عبدالسلام ابن تیمیہ۔ منتقی الاخبار (۱/ ۷۵۸، حدیث: ۱۹۳۳) ۴۔ علامہ حسین مغربی۔ البدر التمام شرح بلوغ المرام (۲/ ۳۰۴) ۵۔ امام صنعانی۔ سبل السلام تلخیص البدر التمام (۲/ ۹۶) ۶۔ علامہ ابن مفلح الحنبلی۔ الفروع (۳/ ۴۰۸) ۷۔ خطیب شربینی ۹۷۷ھ۔ مغنی المحتاج (۱/ ۳۶۸) ۸۔ علامہ منصور بن یونس بھوتی ۱۰۵۱ھ۔ شرح منتھی الإرادات (۲/ ۱۵۹) و کشاف القناع (۲/ ۱۷۲) ۹۔ علامہ شوکانی۔ نیل الأوطار (۲/ ۹۶) والسیل الجرار (۱/ ۳۷۲) ۱۰۔ نواب صدیق الحسن خان ۔ الروضۃ الندیۃ (۱/ ۱۸۴) ۱۱۔ عبد الرحمن بن محمد عاصمی ۱۳۹۲ھ۔ حاشیۃ الروض المربح (۳/ ۱۴۲)