کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 592
نواں مقالہ:
حیات حضرت عیسی علیہ السلام
(حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کی تحقیق)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً نقل کرتی ہیں:
’’(۱) کسی نبی کے بعد کوئی نبی نہیں ہوتا، مگر وہ گزشتہ نبی کی عمر سے نصف عمر زندگی گزارتا ہے۔ (۲) اور انھوں نے مجھے خبر دی کہ (سیدنا) عیسیٰ علیہ السلام ایک سو بیس برس زندہ رہے۔ (۳) اور میں اپنے بارے میں خیال نہیں کرتا، مگر یہ کہ میں بھی ساٹھ برس کی عمر میں فوت ہونے والا ہوں۔‘‘
اس روایت سے قادیانی اور مرزائی یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ سیدنا عیسیٰ بن مریمعلیہما السلام فوت ہوگئے ہیں، حالانکہ یہ روایت بلحاظِ سند اور بلحاظِ متن دونوں طرح سے ثابت نہیں، بلکہ ضعیف و باطل ہے۔ اصولِ حدیث کا مسئلہ ہے کہ ایسی روایت ناقابلِ استدلال ہوتی ہے۔
اس روایت کو امام طحاوی رحمہ اللہ نے ’’ شرح مشکل الآثار (۵/ ۱۹۹، ح: ۱۹۳۷، ۱/ ۱۳۹۔ ۱۴۰، ح: ۱۴۶، دوسرا نسخہ: ۲/ ۳۸۴، ۱/ ۴۹)، امام طبرانی رحمہ اللّٰه نے المعجم الکبیر (۲۲/ ۴۱۶، ح: ۱۰۳۱، مختصراً)، امام ابن ابی عاصم رحمہ اللہ نے الأحاد و المثاني (۵/ ۲۶۹۔۲۷۰،