کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 572
آٹھواں مقالہ:
حدیث القہقہۃ اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ
الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰه محمد بن عبد اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم، ومن والاہ، أما بعد:
امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبوبکر الشافعي وأحمد بن محمد بن زیاد وآخرون قالوا: حدثنا إسماعیل بن محمد بن أبي کثیر القاضي: حدثنا مکی بن إبراھیم: نا أبو حنیفۃ عن منصور بن زاذان، عن الحسن، عن معبد، عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم، قال: بینما ھو في الصلاۃ، إذ أقبل أعمی یرید الصلاۃ، فوقع في زبیۃ، فاستضحک القوم، حتی قھقھوا، فلما انصرف النبي صلي اللّٰه عليه وسلم قال: ((من کان منکم قھقھۃ، فلیعد الوضوء والصلاۃ))‘‘(سنن الدارقطني: ۱/ ۱۶۷، حدیث: ۲۲، دوسرا نسخہ: ۶۱۱)
’’معبد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، ایک نابینا شخص نماز کی ادائیگی کے لیے حاضر ہوا تو وہ گڑھے میں گر گیا، لوگوں نے اسے دیکھ کر قہقہہ لگایا۔ جب نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کر فارغ ہوئے تو انھیں ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے جس نے قہقہہ لگایا ہے وہ وضو کر کے نماز دوبارہ لوٹائے‘‘۔‘‘