کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 557
آثارِ تابعین
امام البانی رحمہ اللہ نے مرفوع احادیث کے ساتھ ساتھ تین آثار بھی ذکر کیے ہیں، چنانچہ وہ رقمطراز ہیں ’’کہ حافظ لالکائی رحمہ اللہ نے عطاء بن یسار، مکحول اور فضل! ابن فضالۃ سے مختلف اسانید سے موقوفاً بیان کیا ہے۔ اور ایسی روایات حکماً مرفوع ہوتی ہیں کیوں کہ ان میں رائے کو دخل نہیں۔‘‘
[السلسلۃ الصحیحۃ، ج:۳، ص:۱۳۸، ملخصاً]
عطاء بن یسار رحمہ اللہ کا اثر ضعیف ہے:
حافظ لالکائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أخبرنا الحسین بن عمر قال: أخبرنا أحمد بن الحسن!: قال ثنا بشر بن موسی: قال ثنا سعید بن منصور: قال ثنا أبو معشر عن أبی حازم! ومحمد بن قیس عن أبی حازم عن عطاء بن یسار … قولہ … [شرح أصول اعتقاد أہل السنۃ للالکائي، ج:۳، ص:۴۵۱، رقم: ۷۶۹]
اس کی سند میں ابومعشر نجیح بن عبدالرحمن ضعیف راوی ہیں۔ [التقریب: ۷۹۹۴]
اور انھیں آخری عمر میں زبردست اختلاط ہوگیا تھا۔[معجم المدلسین للشیخ محمد بن طلعت، ص:۳۱۶۔ ۳۱۸]
ابومعشر کے شیخ محمد بن قیس کا تعین قدرے مشکل ہے۔ کیوں کہ اس نام کے