کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 556
’’وإسناد الحدیث مضطرب، غیر ثابت۔‘‘ [علل الدارقطنی، ج:۱۴، ص:۲۱۸]
’’کہ حدیث کی سند مضطرب اور غیر ثابت ہے۔‘‘
اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی مسند میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ وغیرہ کی مسند کو بھی ذکر کیا۔ [علل الدار قطنی، ج:۶، ص:۵۱]
اور سبھی کے بارے میں فرمایا:
والحدیث مضطرب، غیر ثابت، إسناد الحدیث مضطرب وغیرہ
اس سے معلوم ہوا کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ کے ہاں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ، حضرت ابوثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اضطراب کا نتیجہ ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کی دیگر بہت سی اسانید ہیں مگر وہ سب کی سب اضطراب کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔ اس لیے ان کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، شائقینِ علم ’’العلل المتناہیۃ لابن الجوزي‘‘ (حدیث: ۹۱۶، ۹۱۷، ۹۱۸، ۹۱۹) ملاحظہ فرمائیں۔