کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 543
عثمان بن سعید الدارمی رحمہ اللہ (تاریخ عثمان الدارمي، ص: ۲۴۳) اور خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اس جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔
[الکفایۃ، ج:۲، ص:۳۹۰، رقم: ۱۱۶۹]
مذکورۃ الصدر روایت اعمش، ابوصالح ذکوان سے کرتے ہیں۔ اور روایت معنعن ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔
الغرض یہ روایت ہشام کی جہالت، سلیمان کی تدلیس اور نکارت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ اور ایسی روایت دوسری روایت کی متابعت اور تائید نہیں کرسکتی۔
پانچواں شاہد: حدیث حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ :
امام البانی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں:
’’عبد الملک بن عبد الملک، عن مصعب بن أبي ذئب، عن القاسم بن محمد، عن أبیہ، أو عمہ، عن أبي بکر الصدیق مرفوعاً بیان کرتے ہیں۔
امام منذری رحمہ اللہ نے اس کی سند کو لا بأس کہا ہے۔
امام ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن عبدالملک کو ابن ابی حاتم نے الجرح والتعدیل میں ذکر کیا مگر اسے ضعیف قرار نہیں دیا۔ اس کے باقی راوی ثقہ ہیں۔
امام البانی رحمہ اللہ نے حافظ منذری اور حافظ ہیثمی کی تائید کی ہے۔ عبدالملک موصوف کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’في حدیثہ نظر‘‘ اور امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد یہی نصف شعبان کی فضیلت والی روایت تھی۔ جیسا کہ ذہبی رحمہ اللہ نے میزان الاعتدال میں ذکر کیا ہے۔‘‘
(السلسلۃ الصحیحۃ، ج:۳، ص:۱۳۷، ملخصاً)
یہ حدیث کتاب الرد علی الجھمیۃ للدارمي (ص: ۳۴ ۔۳۵) السنۃ لابن أبي عاصم (۱/ ۲۲۲، حدیث: ۵۰۹) کتاب التوحید لابن خزیمۃ