کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 479
چھٹا مقالہ:
صححہ الحاکم و وافقہ الذہبي
کا تحقیقی جائزہ
الحمد للّٰہِ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی خیر الأنام محمد بن عبد اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم ومن والاہ۔ أما بعد:
امام حاکم رحمہ اللہ کا اسمِ گرامی محمد بن عبداللہ بن حمدویہ ہے۔ جو معروف امام، ناقد، حافظ، علامہ اور شیخ المحدثین تھے۔ کنیت ابو عبداللہ ابن البیع قرار پائی۔ الضبی، النیسابوری کی نسبت سے معروف ہوئے۔ ولادت باسعادت سوموار (۱۳) ربیع الأول ۳۲۱ھ کو نیشاپور میں ہوئی۔ (سیر أعلام النبلاء: ۱۷/ ۱۶۲، ۱۶۳)
آپ کی علمی تُراث میں متعدد تصنیفات موجود ہیں۔ ان میں سے المستدرک علی الصحیحین شہرۂ آفاق کتاب ہے۔ صاحبِ کتاب اس کے منہج کی توضیح میں رقمطراز ہیں:
’’وقد سألني جماعۃ من أعیان أھل العلم بہذہ المدینۃ وغیرھا أن أجمع کتابًا یشتمل علی الأحادیث المرویۃ بأسانید یحتج محمد بن إسماعیل و مسلم بن الحجاج بمثلھا‘‘
’’اس شہر اور دیگر شہروں کے متعدد نامور اہلِ علم نے مجھ سے تقاضا کیا کہ میں ان احادیث پر مشتمل ایک کتاب تالیف کروں جن جیسی سندوں