کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 478
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا زیادۃ الصدوق کو قبول کرنا بھی محلِ نظر ہے، کیونکہ ثقہ کی بہ نسبت صدوق کو وہم ہونا زیادہ امکان ہے۔ تاہم یہ اس صورت میں مقبول ہے جب کسی ثقہ راوی کو صدوق کہا جائے۔ جیسا کہ امام ابو حاتم رحمہ اللہ کبار محدثین کی توثیق صدوق کے الفاظ سے ذکر کرتے ہیں۔ واللہ اعلم۔