کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 43
کتاب: مقالاتِ اثریہ
مصنف: محمد خبیب احمد
پبلیشر: ادارة العلوم الأثريه
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم
تقدیم
الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء محمد المصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وسلم ، وعلی آلہ وصحبہ، ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ أما بعد:
علم دین اللہ تبارک و تعالیٰ کی دَین ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے علم کے زیور سے آراستہ فرما دیتا ہے، سمجھنے اور اس میں بصیرت حاصل کرنے کی توفیق بخشتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:
((من یرد اللّٰه بہ خیراً یفقھہ في الدین))
علم کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا معلوم کر کے اسے معمول بنانا ہے اور اللہ کے بندوں کو اس سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سے ناموری، کسی کو نیچا دکھانا، ہر دل عزیز بننا اور اپنے علم و فضل کی برتری کو ثابت کرنا سراسر خسارے کا سودا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردار فرمایا ہے:
((لا تعلموا العلم لتباھوا بہ العلماء، ولا تماروا بہ السفھاء، ولا تغیروا بہ المجالس، فمن فعل ذلک فالنار النار))[صحیح الترغیب]
علمی اور فنی مسائل میں علمائے کرام کی مختلف آرا ایک فطری عمل ہے۔ ان