کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 349
امام ابن معین رحمہ اللہ نے ابن ابی عروبۃ کو قتادۃ (سے بیان کرنے) میں اثبت الناس کہا ہے۔
(سؤالات ابن الجنید، ص: ۱۳۱، فقرہ: ۳۳۹، شرح العلل لابن رجب: ۲/ ۶۹۴)
اور کہا ہمام مجھے زیادہ محبوب ہے۔ یحی قطان، ابان بن یزید عطار سے روایت کرتے ہیں۔ (شرح العلل، ایضاً)
امام ابن معین نے قتادہ کے ارفع متعلمین کی ترتیب یوں بیان کی:
’’سعید، ہشام اور شعبہ۔‘‘
(التاریخ: ۴/ ۲۴۶، فقرۃ: ۴۱۸۶، روایۃ الدوري، نیز ملاحظہ ہو: معرفۃ الرجال، ص: ۳۸۶، فقرۃ ۱۶۰۰، روایۃ ابن محرز)
امام ابن مدینی رحمہ اللہ کے ہاں ہشام أروی الناس ہے۔(سؤالات أبي داود، فقرہ: ۵۴۱)
امام مروذی فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ قتادۃ کے (خاص) شاگرد سعید (بن ابی عروبۃ)، ہشام (بن ابی عبداللہ الدستوائی) اور شعبہ ہیں، مگر شعبہ ان (سعید اور ہشام) کے علم کو پہنچ نہیں پائے۔ سعید ہر چیز لکھتے تھے۔ (العلل ومعرفۃ الرجال، ص: ۵۵، فقرہ: ۳۵۔ روایۃ المروذی وغیرہ)
امام عمرو بن علی رحمہ اللہ کے ہاں ابن ابی عروبۃ، ہشام، شعبہ اور ہمام کا شمار قتادۃ کے اثبات تلامذہ میں ہوتا ہے۔ (تہذیب التہذیب: ۱۱/ ۶۹)
حافظ دارقطنی نے شعبہ اور ہشام کو اثبت و احفظ قرار دیا ہے۔(التتبع، ص: ۱۵۰، سنن دارقطني: ۴/ ۱۲۵)
امام ابو حاتم نے ابن ابی عروبہ، ہشام، ہمام کو احفظ قرار دیا ہے۔(العلل لابن أبي حاتم، مسئلہ: ۲۲۸)
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ کے ہاں قتادۃ کے تین حفاظ شاگرد ہیں۔ شعبہ، سعید اور