کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 346
حصہ سوم:
فأنصتوا کا شذوذ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إذا صلیتم فأقیموا صفوفکم، ثم لیؤمکم أحدکم، فإذا کبر فکبروا، وإذا قرأ فأنصتوا، وإذا قال: ﴿ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ ﴾؛ فقولوا: آمین ))
’’کہ جب تم نماز پڑھو، اپنی صفیں درست کر لو، پھر تم میں سے ایک تمھارا امام بنے، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراء ت کرے تو تم خاموش رہو اور جب وہ ﴿ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ﴾ کہے تو تم آمین کہو۔‘‘
اسے امام ابو داود رحمہ اللہ : ( ۹۷۳، باب التشہد)، امام احمد رحمہ اللہ 19۴/ ۴۱۵)، امام مسلم رحمہ اللہ 19۹۰۵)، امام نسائی رحمہ اللہ : (۱۱۷۴)، امام ابن ماجہ رحمہ اللہ 19۸۴۷)، امام بزار رحمہ اللہ 19۸/ ۶۶، ح: ۳۰۵۹)، امام ابو عوانہ رحمہ اللہ 19۲/ ۱۳۳)، امام ابو نُعیم المسند المستخرج (۲/ ۲۸، حدیث: ۸۹۸) امام دارقطنی رحمہ اللہ : (۱/ ۳۳۰۔ ۳۳۱ و ۳۵۱۔ ۳۵۲)، امام ابن المنذر رحمہ اللہ (الأوسط ۳/ ۱۰۵، ۱۰۶، ح: ۱۳۲۰)، امام رویانی رحمہ اللہ 19۱/ ۲۱۹، ح: ۵۶۵)، امام بیہقی رحمہ اللہ 19۲/ ۱۵۵۔ ۱۵۶)، القراء ۃ خلف الامام (ص: ۱۲۸، ح: ۳۰۵) وغیرہم من طرق عن سلیمان بن طرخان