کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 179
3. عطا بن أبی رباح۔ ’’ثقۃ فقیہ فاضل، لکنہ کثیر الإرسال‘‘ (التقریب: ۵۱۶۴) 4. حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں۔ دوسری سند پر تبصرہ: 1. معقل بن مالک۔ ’’مقبول‘‘ (التقریب: ۷۶۵۷) حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے انھیں ثقہ قرار دیا ہے۔ (الکاشف: ۳/ ۱۶۳) 2. عقبہ بن عبداللہ الأصم۔ ’’ضعیف، وربما دلس‘‘ (التقریب: ۵۲۱۷) شریک بن عبداللہ: 1. امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے کثیر الغلط قرار دیا ہے۔ (العلل الکبیر، ص: ۱۰۱) علامہ ابن العربی رحمہ اللہ نے امام بخاری رحمہ اللہ سے ’’یتھم (یھم) کثیراً‘‘ کے الفاظ شریک کے بارے میں نقل کیے ہیں۔ (عارضۃ الأحوذي: ۶/ ۱۲۵) 2. امام بخاری رحمہ اللہ نے شریک کی ایک روایت کو ’’لیس بصحیح‘‘ قرار دیا ہے۔(علل الترمذي، ص: ۳۶) 3. نیز انھوں نے فرمایا: ’’اس حدیث میں اضطراب ہے، مجھے معلوم نہیں کہ شریک کے علاوہ اس کا کوئی اور بھی راوی ہے۔ اس نے یہ حدیث (صحیح) ضبط نہیں کی۔‘‘ (علل الترمذي، ص: ۱۸۸) 4. امام ترمذی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں: ’’گویا امام بخاری نے شریک کی روایت محفوظ قرار نہیں دی۔‘‘(علل الترمذي، ص: ۳۲۹) ان چاروں اقوال سے معلوم ہوا کہ شریک امام بخاری رحمہ اللہ کے نزدیک سيء الحفظ اور ضعیف راوی ہے، جیسا کہ شریک کے بارے میں دیگر اہلِ علم کی رائے