کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 147
مصححین حدیث
1. امام ابن ابی شیبۃ:
’’ہمارے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ((لا وضوء لمن لم یسم)) ثابت ہے۔‘‘
امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ کا یہ قول ان سے امام ابو اسحاق ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ جوزجانی کے حوالے سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ (شرح العمدۃ في الفقہ لابن تیمیۃ، ص: ۷۰)
شیخ الاسلام کے علاوہ یہ قول دیگر اہلِ علم نے بھی نقل کیا ہے۔ بعض نے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی وساطت سے اور بعض نے بدونِ نسبت ذکر کیا ہے۔ سبھی نے اسے معتد بہ قرار دیا ہے۔ جو حسبِ ذیل ہیں:
1۔ حافظ منذری ۶۵۶ھ۔ (الترغیب والترھیب: ۱/ ۱۶۳)
2۔ حافظ ابن عبدالہادی ۷۴۴ھ۔ (تعلیقۃ علی العلل لابن أبي حاتم: ۱۴۴، تنقیح تحقیق أحادیث التعلیق: ۱/ ۱۰۵)
3۔ حافظ ابن حجر ۸۵۲ھ۔ (التلخیص الحبیر: ۱/ ۷۵)
4۔ علامہ حسین مغربی ۱۱۱۹ھ۔ (البدر التمام: ۱/ ۱۸۹)
5۔ علامہ امیر صنعانی ۱۱۸۲ھ۔ (سبل السلام: ۱/ ۷۶)
6۔ مجتہد شوکانی۔ (نیل الأوطار: ۱/ ۱۳۵، السیل الجرار: ۱/ ۷۶)
7۔ علامہ جعفر الکتانی۔ (نظم المتناثر من الحدیث المتواتر: ۳۷)
8۔ صاحب عون المعبود۔ (ص: ۶۳، تحت حدیث: ۱۰۱، ۱۰۲)
9۔ صاحب تحفۃ الأحوذی۔ (۱/ ۳۱۳)