کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 145
ہے کہ مقتدی پر قراء ت فرض نہیں، جبکہ صحیح روایات میں مقتدی پر قراء ت کی فرضیت کا اثبات کیا گیا ہے، اس بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ اور حافظ بیہقی رحمہ اللہ کی کتب شہرۂ آفاق ہیں۔ استاذ گرامی قدر نے بھی اس مسئلہ کو نہایت بسط سے بیان کیا ہے، اور معترضین کو دندان شکن جوابات دیے ہیں۔ الغرض جن ضعیف روایات کے مقابل صحیح روایات ہوں گی، ان میں سے حسن لغیرہ کی صلاحیت سلب ہوجائے گی اور وہ ضعیف یا منکر قرار پائیں گی۔