کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 135
حول الاحتجاج بالحدیث الحسن‘‘ اس کے ذیل میں انھوں نے شیخ عمرو عبدالمنعم سلیم کی کتاب کا جواب : تصویب الأسنۃ لصد عدوان المعترض علی الأئمۃ‘‘ (ص: ۲۲۹۔ ۳۵۲) دیا ہے۔ شیخ ابن ابی العینین کی اسی کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے شیخ ابو المنذر المنیاوی نے شیخ عمرو پر رد لکھا، جو ’’الرد علی کتاب الحسن بمجموع الطرق۔۔۔‘‘ کے نام سے معروف ہے، موصوف لکھتے ہیں: ’’وھذا القول ضعیف خلاف قول جماھیر أھل العلم‘‘ ’’یہ (شیخ عمرو کا) قول (ضعیف کی متابعت ثقہ کرے) ضعیف اور جمہور اہلِ علم کے خلاف ہے۔‘‘ یہ کتاب انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ (الملتقی السلفی) ثالثاً: دکتور خالد بن منصور نے الحدیث الحسن لذاتہ ولغیرہ کی پانچویں جلد میں حسن لغیرہ کی حجیت کو ثابت کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں: ’’حسن لغیرہ کی حجیت کا قول جمہور اہلِ علم کا ہے...۔‘‘الحدیث الحسن (۵/ ۲۳۴۴) دکتور مرتضیٰ زین احمد نے حسن اور ضعیف احادیث کی تقویت کے حوالے سے ایک کتاب لکھی ہے، جو ’’مناہج المحدثین فی تقویۃ الأحادیث الحسنۃ والضعیفۃ‘‘ کے نام سے ایک جلد میں مطبوع ہے۔ شیخ طارق بن عوض اللہ نے اس موضوع سے متعلق کتاب: ’’الإرشادات في تقویۃ الأحادیث بالشواھد والمتابعات‘‘ کے نام سے مطبوع ہے، جو انتہائی عام فہم ہے۔ شیخ محمد عمر بازمول نے بھی اسی بابت ایک مقالہ لکھا، جو ’’سلسلۃ الدراسات