کتاب: مقالاتِ اثریہ - صفحہ 117
قارئینِ کرام! طوالت کے خدشہ کے پیشِ نظر ذیل میں ان علماء کے نام ذکر کیے جاتے ہیں جنھوں نے حسن لغیرہ کی حجیت کا اثبات کیا ہے۔
55. شیخ سلیم بن عیدالہلالی:
کفایۃ الحفظۃ شرح مقدمۃ موقظۃ الذھبي (ص: ۸۳) بلکہ انھوں نے سات دلائل سے اس کا حجت ہونا ثابت کیا ہے۔ کفایۃ الحفظۃ (ص: ۸۳۔ ۸۶)
56. دکتور احمد معبد عبدالکریم:
دیکھیں: ألفاظ و عبارات الجرح و التعدیل للدکتور أحمد (ص: ۱۱)
57. تا 62. ۔ شیخ شعیب ارناؤوط و رفقاؤہ:
دیکھیں: مقدمۃ تحقیق مسند الإمام أحمد (۱/ ۶۹، ۸۲، ۱۴۳، الموسوعۃ الحدیثیۃ)
نیز ان کی لجنہ کے دیگر محققین نے بھی مسند احمد کی سیکڑوں احادیث کو حسن لغیرہ قرار دیا ہے، ہر جلد کے سرِورق پر ان محققین کے اسماء موجود ہیں۔
63. دکتور محمود الطحان:
دیکھیں: تیسیر مصطلح الحدیث (ص: ۵۱)
64. دکتور نور الدین عتر:
دیکھیں: منھج النقد (ص: ۲۶۹۔۲۷۱) بحوالہ معجم المصطلحات الحدیثیۃ للشیخ عبدالماجد الغوری (ص: ۳۲۰)
65. شیخ صالح محمد العثیمین:
دیکھیں: علوم الحدیث و مصطلحہ (۲/ ۱۱۳۔ الصید الثمین في رسائل الشیخ محمد العثیمین)