کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 98
’’اے اللہ !مجھے اوراسے بخش دے اور مجھے اس کا بہتر بدل عطا فرما۔‘‘ 2۔ ((إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللّٰہُمَّ أْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِنْہَا۔))[1] ’’بے شک ہم اللہ کے ہیں اوراسی کیطرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔ اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرما اور اس کی جگہ بہتر بدل عطا فرما۔‘‘ بوقت اطلاع میت کے لیے دعا: (( اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاَبِیْ سلمۃ وَارْفَعْ دَرَجَتَہٗ فِی الْمَہْدِیِّیْنَ وَاخْلُفْہُ فِیْ عَقِبِہٖ فِی الْغَابِرِیْنَ وَاغْفِرْلَنَا وَلَہٗ یٰا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ وَافْتَحْ لَہٗ فِیْ قَبْرِہٖ وَنَوِّرْ لَہٗ فِیْہِ۔))[2] ’’اے اللہ !فلاں کوبخش (فلاں کی جگہ میّت کا نام لے) دے اور اس کے درجے ہدایت یافتہ لوگوں میں بلند فرما اور اس کے بعد اسکے پسماندگان میں اس کا جانشین بن جا، اے رب العالمین!ہمیں اور اس کو بخش دے اور اس کی قبر کوفراخ کردے اور اس کے لیے اس کی قبر کو روشن فرما۔‘‘ قبرستان جانے کی دعا: قبرستان میں داخل ہوکر یہ دعا پڑھے: (( السَّلاَمُ عَلٰی أَھْلِ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَیَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِیْنَ وَإِنَّا إِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ ۔))[3]
[1] صحیح مسلم /کتاب الجنائز/ باب مایقال عند المصیبۃ : 2126۔2127۔ [2] صحیح مسلم /کتاب الجنائز / باب فی إغماض المیت والدعاء لہ إذا حضر : 2130 وسنن ابو داؤد/ کتاب الجنائز/ باب تغمیض المیت: 3118 وسنن ابن ماجہ/کتاب الجنائز/باب ما جاء فی تغمیض المیت: 1454۔ [3] صحیح مسلم :کتاب الجنائز باب مایقال عند دخول القبور والدعاء لأھلہا: 2256، وسنن النسائی : کتاب الجنائزباب الأمر بالاستغفار للمؤمنین: 2037۔