کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 96
’’اے اللہ! ہمارے زندہ او رمردہ کو، ہمارے چھوٹے اور بڑے کو، ہمارے مردوں اور عورتوں کو، ہمارے حاضر وغائب کوبخش دے۔ اے اللہ!ہم میں سے جس کوتوزندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو فوت کرے اس کو ایمان پر فوت کر۔ اے اللہ ! ہمیں اسکے اجر سے محروم نہ کرنا ۔اوراسکے بعد کسی آزمائش سے دو چار نہ کرنا (اور نہ ہمیں گمراہ کرنا)۔‘‘ 2۔ ((اللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہٗ وَوَسِّعْ مُدْخَلَہٗ وَاغْسِلْہُ بِالْمَآئِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَانَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہٖ وَأَھْلًا خَیْرًا مِنْ أَہْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًامِنْ زَوْجِہٖ وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَأَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ۔))[1] ’’اے اللہ!اس کوبخش دے اور ا س پر رحم فرما اوراس کو عذاب سے عافیت دے اور اس کومعاف کردے اوراس کی مہمان نوازی اچھی کر اور اس کی قبر فراخ کردے اوراس کو پانی ،برف اور اولوں کے ساتھ دھو دے۔ اور اس کوگناہوں سے اس طرح صاف کردے جیسے تونے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیاہے۔ اوراس کو اس کے (دنیاوی) گھر کے بدلے میں بہتر گھر اور گھروالوں سے بہتر گھر والے اوراس کی بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما اور اس کوجنت میں داخل فرما اور اس کوعذاب قبراور جہنم کی آگ سے بچا۔‘‘ 3۔ (( اللّٰہُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جِوَارِکَ فَقِہٖ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَأَنْتَ أَھْلُ الْوَفَائِ وَالْحَقِّ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔))[2] ’’اے اللہ! فلان بن فلاں تیری امان میں اور تیری حفاظت میں ہے پس تو اسکوقبر کی
[1] صحیح مسلم : کتاب الجنائز/باب الدعاء للمیت فی الصلوۃ: 2232 و سنن النسائی : کتاب الجنائز / باب الدعاء : 1983 و جامع الترمذی : کتاب الجنائز/ باب ما یقول فی الصلوۃ علی المیت:1025۔ [2] أبوداؤد : کتاب الجنائز/ باب الدعاء للمیت : (3202)32۔