کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 95
بچے کاحکم ہے جومردہ پیدا ہو خواہ وہ چار ماہ کاہی کیوں نہ ہو۔)[1]اور مقتدی کم از کم تین صفیں بنا کر[2] باوضو ہو کر امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ امام پہلی تکبیر کے بعد سورۃ الفاتحہ پڑھے گا[3] (اسی طرح مقتدی بھی پڑھیں گے)[4] اور ساتھ کوئی دوسری سورت ملائے گا۔[5]دوسری تکبیرکے بعد درود شریف پڑھے گا۔[6] پھر تیسری تکبیر کہے گا اور میت کے لیے دعائیں کرے گا اور پھر چوتھی تکبیر کے بعدکچھ دیر دعا کرنے کے بعد سلام پھیر دے گا۔[7] (مقتدی حضرات تکبیریں امام کے ساتھ کہیں گے اور دعائیں مانگیں گے یا امام کی دعا پر آمین کہیں گے اور امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دیں گے۔) [8] جنازے کی دعائیں: 1۔ ((اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَاوَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا اللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَأَحْیِہٖ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْإِیْمَانِ اللّہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا(وَلَا تُضِلَّنَا) بَعْدَہٗ۔))[9]
[1] سنن أبی داؤد / 3180، وسنن ابن ماجہ: 1507۔ [2] جامع الترمذی: 1028۔ [3] صحیح البخاری:1270- وسنن النسائی : 1987- وسنن ابن ماجہ :1495،1496- وجامع الترمذی : 1026، 1027۔ [4] سنن ابو داؤد : 823- وجامع الترمذی:311- وابن حبان :1782۔ [5] صحیح البخاری: 1270۔ [6] سنن البیہقی:4/39- وکتاب الأم: 1/339-340۔ [7] سنن البیہقی:4/35-ومستدرک حاکم: 1/360۔ [8] صحیح مسلم :کتاب الجنائز / باب الصلوۃ علی القبر : 2208، وسنن الترمذی :کتاب الجنائز/ باب ما جاء فی التکبیر علی الجنازۃ:2201۔ [9] سنن أبو داؤد /کتاب الجنائز/باب الدعاء للمیت: 3201، وجامع الترمذی/ کتاب الجنائز/باب ما یقول فی الصلوۃ علی المیت:1024وسنن ابن ماجہ/کتاب الجنائز/ باب ما جاء فی الدعاء فی الصلوۃ علی الجنازۃ: 1498۔