کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 93
یَوْمَ تَبْعَثُ أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔))[1]
’’ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو پسند کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ہوں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے بعد) ہماری طرف اپنے چہرہ مبارک کے ساتھ متوجہ ہوں۔ میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے: ’’رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ اَوْ تَجْمَعُ عِبَادَکَ‘‘ اے اللہ !مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا ۔‘‘
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہماری نمازیں قبول فرمائے۔آمین
[1] صحیح مسلم : کتاب صلاۃ المسافرین باب استحباب یمین الإمام حدیث نمبر :1642۔