کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 92
وَالْجُبْنِ وَالْھَرَمِ۔)) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: ’’اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْھَرَمِ‘‘… ’’اے اللہ!میں تیری پناہ میں آتا ہوں عجز (یعنی کسی کام سے عاجز آجانے سے ) اور سستی سے اور بزدلی اور بڑھاپے سے ۔‘‘[1] 12۔ سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( أَمَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ أَقْرَأَ الْمُعَوَّذَاتِ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلَاۃٍ۔))[2] ’’مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات (سورۃ الفلق اورسورۃ الناس) پڑھوں۔‘‘ 13۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: (( أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ إِذَا صَلّٰی الصُّبْحَ حِیْنَ یُسَلِّمُ اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَیِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلاً۔))[3] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز سے سلام پھیرتے تویہ (دعا) پڑھتے ’’اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَیِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلاً ‘‘ اے اللہ ! میں تجھ سے نفع مند علم، حلال رزق اور مقبول اعمال کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ 14۔ سیّدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : (( کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَحْبَبْنَا أَنْ نَکُوْنَ عَنْ یَمِیْنِہٖ یُقْبِلُ عَلَیْنَا بِوَجْہِہٖ قَالَ فَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ
[1] صحیح البخاری: کتاب الجہاد باب مایتعوذ من الجبن : 2823۔ [2] سنن أبو داؤد: کتاب الصلوۃ باب فی الاستغفار : 1523ومسند للإمام أحمد : 4/155 وسنن النسائی: کتاب السہو باب الأمربقراء ۃ المعوذات بعدالتسلیم من الصلوۃ :1336۔ [3] سنن ابن ماجہ : کتاب إقامۃ الصلاۃ والسنۃ منہاباب ما یقال بعد التسلیم : 925 ومسند للإمام أحمد: 305 صحیح ابن ماجہ : 1/152۔