کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 90
’’ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ پڑھتا ہے اسکے تمام گناہ بخش دیے جا ئیںگے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔‘‘ 1۔ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( خَصْلَتاَنِ لَا یُحْصِیْہِمَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلَّادَخَلَ الْجَنَّۃَ وَھُمَا یَسِیْرٌ وَمَنْ یَعْمَلُ بِہِمَا قَلِیْلٌقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ یُسَبِّحُ أَحَدُکُمْ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلَاۃٍ عَشْرًا وَیَحْمَدُ عَشْرًا وَیُکَبِّرُعَشَراً فَہِیَ خَمْسُوْنَ وَمِائَۃٌ فِیْ الِّلسَانِ وَأَلْفٌ وَخَمْسُمِائَۃٍ فِیْ الْمِیْزَانِ وَأَنَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَعْقِدُہُنَّ بَیِدِہٖ۔))[1] ’’دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بھی ان کی حفاظت کرے گا (ان پر باقاعدہ عمل کرے گا) وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ وہ دو خصلتیں بہت آسان ہیں اور ان پر عمل کرنے والے بہت کم ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ نمازیں ہیں تم میں سے جو شخص ہر نمازکے بعد دس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ دس مرتبہ الْحَمْدُلِلّٰہِ اوردس مرتبہ اللّٰہُ أَکْبَر پڑھتا ہے تو ان کی گنتی 150 ہے لیکن میزان میں 1500 ہیں۔‘‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کو انگلیوں پر پڑھ رہے تھے۔‘‘ 2۔ سیدہ یسیرہ بنت یاسر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ 1 اعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّہُنَّ مَسْؤُلَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ۔))[2]
[1] سنن النسائی:کتاب السہو باب عدد التسبیح بعد التسلیم:1348، وجامع الترمذی: کتاب الدعوات باب منہ :3410۔ [2] جامع الترمذی: کتاب الدعوات باب ما جاء فی عقد التسبیح بالید: 3486، وسنن أبوداؤد: کتاب الأدب باب فی التسبیح عند النوم : 5065۔