کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 9
کتاب: مومن کی نماز
مصنف: صہیب احمد میر محمدی
پبلیشر: کلیۃ القرآن والکریم والتربیۃ الاسلامیہ
ترجمہ:
مقدمہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ أَشْرَفِ الْأَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ أَمَّابَعْدُ1
بلاشبہ نماز ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا ستون ہے۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین و متأخرین علمائے کرام نے مختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں جو خاص اہمیت اور مقام رکھتی ہیں۔ فجزاہم اللّٰہ خیر الجزاء
اللہ کی توفیق سے جب کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ میں حدیث شریف پڑھانے کی ابتداء کی تویہ ضرورت محسوس ہوئی کہ مبتدی طلباء کے لیے ایک نصابی کتاب ترتیب دی جائے جس میں نماز کے مسائل کو بحوالہ پیش کیا جائے تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو اور کسی بھی وقت نماز کے متعلق اٹھنے والے سوالات کے جوابات بحوالہ ان کے پاس موجود ہوں۔ جب کہ ہر وقت بخاری، مسلم اور سنن اربعہ جیسی عظیم اور مفصل کتب تو ساتھ رکھنا مشکل ہے۔
چنانچہ اس کتاب کو ترتیب دیتے وقت توفیق الٰہی سے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا گیا:
٭ مبتدی طلباء کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اسلوب کو عام فہم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے حتی کہ احادیث کا ترجمہ کرتے وقت بھی عام مفہوم کو ترجیح دی گئی ہے۔
٭ احادیث کی تخریج کی گئی ہے تاکہ بوقت ضرورت اصل کتاب کی طرف رجوع کرنا آسان ہو۔
٭ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ تمام احادیث صحیح ہوں۔
٭ مسائل کو انتہائی اہتمام کیساتھ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چنانچہ اگر یہ مسائل اور