کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 89
دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ إِلَّاالْمَوْتُ۔))[1]
’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے اسے جنت میں داخل ہونے سے، سوائے موت کے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔‘‘
7۔ سیّدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
((مُعَقِّبَاتٌ لَا یَخِیْبُ قَائِلُہُنَّ أَوْ فَاعِلُہُنَّ دُبُرَ کُلِّ صَلَاۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُوْنَ تَسْبِیْحَۃً وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُوْنَ تَحْمِیْدَۃً وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُوْنَ تَکْبِیْرَۃً۔))[2]
’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد بار بار پڑھی جانے والی تسبیحات 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ 33 مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ 34 مرتبہ اللّٰہُ اَکْبَر پڑھتا ہے وہ نقصان نہیں اٹھائے گا۔‘‘
8۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَنْ سَبَّحَ اللّٰہَ فِیْ دُبُرِ کُلِّ صَلَاۃٍ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ وَحَمِدَ اللّٰہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِیْنَ وَکَبَّرَ اللّٰہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِیْنَ فَتِلْکَ تِسْعَۃٌ وَّتِسْعُوْنَ وَقَالَ تَمَامَ الْمِائَۃِ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ غُفِرَتْ خَطَایَاہُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔))[3]
’’جو آدمی ہرنماز کے بعد 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ 33 مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ 33 مرتبہ اللّٰہُ اَکْبَر (یہ تعداد 99ہوئی) اور سو (100 کا عدد) پوراکرنے کے لیے
[1] سنن النسائی، فی عمل الیوم واللیلۃ :100 و صحیح الجامع: 6464 والصحیحۃ : 972۔
[2] صحیح مسلم، کتاب المساجد باب استحباب الذکر بعد الصلوۃ وبیان صفۃ: 1349، وجامع الترمذی: کتاب الدعوات باب منہ : 3413 ۔
[3] صحیح مسلم: کتاب المساجد باب استحباب الذکر بعد الصلوۃ وبیان صفتہ: 1352۔