کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 80
بولتا ہے اور وعدہ خلافی کرتا ہے۔‘‘ پانچویں دعا: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشہد اور سلام کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے : ((اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَماَ أَخَّرَتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ۔))[1] ’’اے اللہ !مجھے میرے پہلے اور پچھلے، ظاہری اور مخفی گناہ اور میری فضول خرچی کو تو معاف کردے۔ اورجو (گناہ) تومجھ سے (انھیں) زیادہ جانتا ہے (وہ بھی معاف فرما) تواول وآخر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ چھٹی دعا: سیّدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ دَخَلَ الْمَسْجَدَ إِذَا رَجُلٌ قَدْ قَضٰی صَلَاتَہُ وَہُوَ یَتَشَہَّدُ فَقَالَ اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ یَااللّٰہُ بِأَنَّکَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُواً أَحَدٌ أَنْ تَغْفِرَلِیْ ذُنُوْبِیْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَدْ غُفِرَلَہُ ثَلَاثًا۔))[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو ایک آدمی تشہد کی حالت میں نماز مکمل کر رہا تھا اور یہ دعا پڑھ رہا تھا ’’اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ یَااللّٰہُ بِأَنَّکَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُواً أَحَدٌ أَنْ
[1] صحیح مسلم: کتاب صلوۃ المسافرین باب صلوٰۃ النبی صلي الله عليه وسلم ودعائہ باللیل: 1812۔ [2] سنن النسائی : کتاب السہو باب الدعاء بعد الذکر : 1301، وسنن أبو داؤد : کتاب الصلوۃ باب ما یقول بعد التشہد : 985۔