کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 78
بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘
دوسری دعا: سیّدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:
(( کَیْفَ الصَّلٰوۃُ عَلَیْکُمْ أَھْلَ الْبَیْتِ فَإِنَّ اللّٰہَ قَدْ عَلَّمَنَا کَیْفَ نَسَلِّمُ قَالَ قُوْلُوْا اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔))[1]
’’بے شک اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلام کہنا سکھلادیا ہے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت پر درود کیسے بھیجیں۔ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کہو ’’ اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ‘‘ اے اللہ تو رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جس طرح تو نے رحمتیں نازل کیں ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر بے شک تو نہایت تعریف کیا گیا بہت بزرگی والا ہے۔ اے اللہ تو برکتیں نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی آل پر جس طرح تو نے برکتیں نازل فرمائیں ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر بے شک تو نہایت تعریف کیا گیا بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘
تیسری دعا : سیّدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ :
(( عَلِّمْنِیْ دُعَائً أَدْعُوْہُ فِی صَلَاتِیْ قَالَ قُلْ اللّٰہُمَّ إِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً
[1] صحیح البخاری:کتاب أحادیث الأنبیاء باب نمبر : 10، حدیث نمبر3370۔