کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 77
وَمِیْکَائِیْلَ السَّلَامُ عَلٰی فُلَانٍ وَفُلَانٍ فَقَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (ذَاتَ یَوْمٍ) إِنَّ اللّٰہَ ہُوَالسَّلَامُ فَإِذَا قَعَدَ أَحَدُکُمْ فِی الصَّلٰوۃِ فَلْیَقُلْ التَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ السّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ ثُمَّ یَتَخَیَّرُ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ مَا شَائَ فَإِنَّکُمْ إِذَا قُلْتُمُوْہَا أَصَابَتْ کُلَّ عَبْدٍ لِلّٰہِ صَالِحٍ ِفی السَّمَائِ وَالْأَرْضِ أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ ))[1] ’’ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں کہاکرتے تھے (سلام ہو اللہ پر، اس کے بندوں کی طرف سے جبرئیل اور مکائیل پر سلام ہو اور فلاں فلاں پر سلامتی ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ پر سلام نہ کہا کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ خود سلامتی والے ہیں (اور سلامتی عطا کرنے والے ہیں) جب تم میں سے کوئی تشہد میں بیٹھے تو یہ کہے ’’التَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ السّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ ‘‘ زبان کی تمام عبادتیں، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں اے نبی تجھ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اوراس کی برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اوراللہ کے نیک بندوں پر۔ جب تم یہ دعا کرو گے تو (سلام ) اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گا خواہ وہ آسمان میں ہے یا زمین میں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے
[1] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب التشہد فی الآخرۃ…:831 ، وصحیح مسلم:کتاب الصلوۃ باب التشہد فی الصلوۃ : 897۔