کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 75
’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر رکھتے اور دائیں کودائیں گھٹنے پر اور (53) کی گرہ لگاتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے۔‘‘ تشہد میں نظر کہاں رکھیں گے اس کے بارے میں سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : (( کَانَ إِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّدِ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْریٰ عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْریٰ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ لَا یُجَاوِزُ بَصَرُہُ إِشَارَتَہُ۔))[1] ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد بیٹھتے تو اپنی بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھتے اورشہادت کی انگلی سے اشارے کرتے اور آپ کی نگاہ اشارے سے تجاوز نہیں کرتی تھی۔‘‘ نوٹ:… مرد اور عورت کے تشہد بیٹھنے کی کیفیت میں(بلکہ پوری نماز میں) کوئی فرق نہیں ہے: 1۔ جیساکہ سیّدنا مکحول بیان کرتے ہیں: (( کَانَتْ أُمُّ الدَّرْدَائِ تَجْلِسُ فِی صَلَاتِہَا جِلْسَۃَ الرَّجُلِ وَکَانَتْ فَقِیْہَۃً۔))[2] ’’ام درداء رضی اللہ عنہا نماز میں اس طرح بیٹھتی تھیں جس طرح آدمی بیٹھتا ہے اور وہ فقیہہ تھیں۔‘‘ 23۔ دوسرا تشہد : دوسرے تشہد میں بیٹھنے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تین طریقے ثابت ہیں۔ پہلا طریقہ: بائیں پاؤںکو دائیںطرف نکال کر دائیں پاؤںکو کھڑا کرکے سیرین (پیٹھ)پر بیٹھ جانا اس کو تورک کہتے ہیں۔ 1۔ جیساکہ سیّدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
[1] سنن النسائی :کتاب السہو باب موضع البصر عند الإشارۃ وتحریک السبابۃ :1275۔ [2] صحیح البخاری : کتاب الأذان باب سنۃ الجلوس فی التشہد… : 827۔