کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 74
(( کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہٖ الْیُمْنٰی وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ کَلَّہَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ الَّتِیْ تَلِی الْإِبْہَامَ وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْریٰ عَلَی فَخِذِہٖ الْیُسْریٰ۔))[1]
’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (تشہد کے لیے )بیٹھتے تو دائیں ہتھیلی کو دائیں ران پر رکھتے اور اپنی تمام انگلیاں بند کر کے اس انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے جو انگوٹھے سے ملی ہوئی ہے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھتے۔‘‘
دوسری صورت: انگوٹھے اور بڑی انگلی سے دائرہ بنانااور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا:
سیّدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
(( رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَدْ حَلَّقَ الْإِبْہَامَ وَالْوُسْطٰی وَرَفَعَ الَّتِیْ تَلِیْہَا یَدْعُوْ بِہَا فِی التَّشَہُّدِ۔))[2]
’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوتشہد میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھے اور درمیان والی انگلی کا حلقہ بناتے اور شہادت کی انگلی کو بلند کرتے اور اس کے ساتھ دعا کرتے تھے ۔‘‘
تیسری صورت: 53کی گرہ لگانا (انگوٹھے کو بڑی انگلی کے نیچے رکھ کر ساری انگلیاں بند کرنا اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا:
1۔ سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ إِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّدِ وَضَعَ یَدَہُ الْیُسْریٰ عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُسْریٰ وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُمْنٰی وَعَقَدَ ثَلَاثَۃً وَّخَمْسِیْنَ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ۔))[3]
[1] صحیح مسلم: کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع الیدین علی الفخذین: 1311۔
[2] سنن ابن ماجہ:کتاب إقامۃ الصلوۃ والسنۃ منہا باب الإشارۃ فی التشہد: 912، وسنن أبو داؤد: کتاب الصلاۃ باب کیف الجلوس فی التشہد: 957۔
[3] صحیح مسلم:کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ… :1310۔