کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 73
الْقِرَائَ ۃَ بِالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَلَمْ یَسْکُتْ۔))[1]
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے تو قر اء ت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ سے شروع کرتے اور سورت فاتحہ سے پہلے خاموش نہیں ہوتے تھے۔‘‘
22۔پہلا تشہد :
پہلے تشہد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹھنا:
سیّدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
(( فَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِہٖ الْیُسْریٰ وَنَصَبَ الْیُمْنٰی ۔))[2]
’’ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں میں (دو رکعتیں مکمل کرکے) بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں پاؤں پر بیٹھ جاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے۔‘‘
شہادت کی انگلی کی حرکت اور اس کی صورتیں :
سیّدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
(( ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَہُ فَرَأَیْتُہُ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْ بِہَا۔))[3]
’’ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کو اٹھایا، میں نے دیکھا کہ آپ اس کو حرکت دیتے ہوئے دعا کرتے تھے۔‘‘
پہلی صورت:تمام انگلیوں کو بند کرنا اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا:
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
[1] صحیح مسلم:کتاب المساجد باب ما یقال بین تکبیرۃ الإحرام والقراء ۃ : 1356۔
[2] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب سنۃ الجلوس فی التشہد : 828۔
[3] سنن النسائی : کتاب الصلوۃ باب قبض الثنتین من أصابع الید الیمنی وعقد الوسطی والإبہام منہا: 1268۔