کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 69
(( وَکَانَ یَفْرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْریٰ وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنٰی۔))[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں پاؤں کو بچھاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے تھے۔‘‘ نمبر3… ہاتھوں کو گھٹنوں پررکھنا، جس کے تین طریقے ہیں: پہلا طریقہ: دونوں ہاتھ دونوں رانوں پر رکھنا: سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : (( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَعَدَ یَدْعُوْ، وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہٖ الْیُمْنٰی وَیَدَہُ الْیُسْریٰ عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْریٰ۔))[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پررکھتے۔‘‘ دوسرا طریقہ: دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر رکھنا: سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ۔))[3] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازمیں بیٹھتے تواپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے۔‘‘ تیسرا طریقہ:دایاں ہاتھ دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر : (1)…جیساکہ سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ إِذَا قَعَدَ یَدْعُوْ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی وَیَدَہُ الْیُسْریٰ عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْریٰ وَأَشَارَ بَأِصْبَعِہٖ السَّبَّابَۃِ وَوَضَعَ إِبْہَامَہُ عَلٰی إِصْبَعِہِ الْوُسْطٰی وَیُلْقِمُ کَفَّہُ الْیُسْریٰ عَلَی رُکْبَتِہِ۔))[4]
[1] صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب مایجمع صفۃ الصلاۃ وما یفتتح بہ…:1110۔ [2] صحیح مسلم:کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع ا لیدین علی الفخذین: 1308۔ [3] صحیح مسلم :کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع الیدین علی الفخذین: 1309۔ [4] صحیح مسلم: کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع الیدین علی الفخذین : 1308۔