کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 66
تیسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔))[1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ‘‘( بہت ہی پاکیزہ اور عظمتوں والی ذات اللہ ہے جو کہ فرشتوں او رجبرئیل امین کا رب ہے) ۔‘‘ چوتھی دعا: سیّدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں یہ دعا کیا کرتے تھے: ((سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃِ۔))[2] ’’پاک ہے وہ ذات جوبہت زبردست قوت والی، بادشاہی ،بڑائی اور عظمت والی ہے۔‘‘ پانچویں دعا: سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدوں میں یہ دعا پڑھتے تھے ’’اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَ نْبِیْ کُلَّہُ دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَأَوَّلَہُ وَآخِرَہُ وَعَلَانِیَتَہُ وَسِرَّہُ‘‘[3]اے اللہ ! میرے چھوٹے اور بڑے، پہلے اور پچھلے، ظاہری اور چھپے ہوئے، سب گناہ معاف کردے۔‘‘ چھٹی دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات میںنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر موجود نہ پایا، میں نے تلاش کیا تومیرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر لگا جبکہ آپ سجدے کی
[1] صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یقال فی الرکوع والسجود : 1091۔ [2] سنن أبو دؤاد: کتاب الصلاۃ باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ : 873 ، وسنن النسائی:کتاب التطبیق باب نوع آخر من الذکر فی الرکوع: 1049۔ [3] صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یقال فی الرکوع والسجود : 1084۔