کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 64
نمبر5… سجدہ کرتے ہوئے ناک اور پیشانی کو ایک ساتھ زمین پر رکھنا، اپنے ہاتھوں کو پہلوؤں سے الگ رکھنا اور ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں کے برابر رکھنا : سیّدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْکَنَ أَنْفَہَ وَجَبْہَتَہُ وَنَحّٰی یَدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ وَوَضَعَ کَفَّیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔))[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا او اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر خوب ٹکایا اور اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے الگ رکھا اور اپنی ہتھیلیاں اپنے کندھوں کے برابر رکھیں۔‘‘ (2) اورسیّدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( ثُمَّ سَجَدَ فَجَعَلَ کَفَّیْہِ بِحِذَائِ أُذُنَیْہِ۔))[2] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اوراپنی ہتھیلیوں کو اپنے کانوں کے برابر کیا۔‘‘ نمبر6… سجدہ میں ہاتھوں کوکھولنا: جیساکہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: (( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا سَجَدَ لَوْ شَائَ تَ بَہْمَۃٌ أَنْ تَمُرَّ بَیْنَ یَدَیْہِ لَمَرَّتْ۔))[3] ’’جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے ( توہاتھوں کواتنا کھولتے ) کہ اگر بکری کا بچہ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان سے گزرنا چاہتا تو گذر جاتا۔‘‘ نمبر7… سجدے میں کثرت سے دعا کرنا کیونکہ بندہ سجدے کی حالت میں اللہ تعالیٰ کے
[1] سنن أبوداؤد: کتاب الصلوۃ باب واللفظ لہ افتتاح الصلوۃ : 734 وصحیح أبی داؤد:1/242، وجامع الترمذی: کتاب الصلوۃ باب ماجاء فی السجود علی الجبہۃ والأنف:270۔ [2] سنن النسائی: کتاب الافتتاح باب موضع الیمین من الشمال فی الصلوۃ :889 ۔ [3] صحیح مسلم:کتاب الصلوۃ باب الاعتدال فی السجود ووضع الکفین… واللفظ لہ : 1107، وسنن أبوداؤد: کتاب الصلوۃ باب صفۃ السجود :898۔