کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 62
وَ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ حَتّٰی یَقُوْلَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِیَ۔))[1] ’’جب وہ رکوع سے کھڑے ہوتے تو جم کرکھڑے ہوتے حتی کہ کہنے والا کہتا کہ آپ بھول چکے ہیں اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اطمینان سے بیٹھ جاتے حتی کہ کہنے والا یہ کہتا کہ آپ (دوسرا سجدہ)بھول چکے ہیں۔‘‘ 17۔سجدہ کرنا: سجدہ کرتے وقت مندرجہ ذیل طریقہ اختیارکرنا چاہیے : نمبر1…امام سے سبقت نہ کرنا: سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( لَمْ یَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَہْرَہُ حَتّٰی یَضَعَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم جَبْہَتَہُ عَلَی الْأَرْضِ۔))[2] ’’ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک اپنی کمر (سجدے کے لیے) نہیں جھکاتا تھا جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی زمین پر نہ رکھ لیتے۔‘‘ نمبر2…زمین پر ہاتھوں کوپہلے رکھنا: (1)…سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ فَلَا یَبْرُکْ کَمَا یَبْرُکُ الْبَعِیْرُ وَلْیَضَعْ یَدَیْہِ قَبْلَ رُکْبَتَیْہِ۔))[3] ’’جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اس طرح نہ بیٹھے جس طرح اونٹ بیٹھتا ہے اور اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں سے پہلے زمین پررکھے۔‘‘ نمبر3… سات ہڈیوں پر سجدہ کرنا:
[1] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب المکث بین السجدتین:821 ، واللفظ لہ وصحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب اعتدال أ رکان الصلوۃ وتخفیفہا فی تمام:1060۔ [2] صحیح البخاری : کتاب الأذان باب السجود علی سبعۃ أعظم: 811۔ [3] سنن أبوداؤد : کتاب الصلوۃباب کیف یضع رکبتیہ قبل یدیہ:840۔