کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 59
’’جب تک تو امام کو قیام کی حالت میں نہیں پائے گا وہ رکعت تیرے لیے کفائت نہیں کرے گی۔ ‘‘
2۔ اور سیّدنا عبدالرحمن بن ھرمز بیان کرتے ہیں کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
((لَا یَرْکَعْ أَحَدُکُمْ حَتّٰی یَقْرَأَ بَأُمِّ الْقُرْآنِ۔))[1]
’’ تم میں سے کوئی بھی ام القرآن (سورت فاتحہ) پڑھے بغیر رکوع نہ کرے ۔‘‘
15۔رکوع سے اٹھنا اور دعاکرنا:
رکوع سے اٹھتے ہوئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دعاکے چار طریقے ثابت ہیں:
1۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلٰوۃِ یُکَبِّرُ حِیْنَ یَقُوْمُ ثُمَّ یُکَبِّرُ حِیْنَ یَرْکَعُ ثُمَّ یَقُوْلُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ حِیْنَ یَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ ثُمَّ یَقُوْلُ وَہُوَ قَائِمٌ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔))[2]
’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازکے لیے کھڑے ہوتے تو کھڑے ہوتے وقت تکبیر کہتے پھر رکوع کرتے وقت تکبیر کہتے پھر رکوع سے اپنی کمر سیدھی کرتے وقت (سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)کہتے پھر کھڑے ہوکر (رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ) پڑھتے۔‘‘
2۔ اورسیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہٖ فَإِذَا صَلّٰی قَائِمًا فَصَلُّوْا قِیَامًا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوْا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوْا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوْا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُوْلُوْا رَبَّنَاوَلَکَ الْحَمْدُ۔))[3]
[1] جزء قراء ۃ خلف الإمام للإمام البخاری:133۔
[2] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب التکبیر إذا قام من السجود :789۔
[3] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب إیجاب التکبیر واللفظ لہ وافتتاح الصلوۃ: 732 ، وصحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ائتمام المأموم بالإمام:921۔