کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 57
ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۔))[1]
’’انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع میں تین مرتبہ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘ کہتے ہوئے سنا۔‘‘
دوسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
(( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَقُوْلَ فِی رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ … ۔))[2]
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اورسجود میں یہ دعا کثرت سے پڑھتے: ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ‘‘ (تو پاک ہے اے اللہ اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لائق ہیں۔ اے میرے پروردگار!مجھے معاف فرمادے)۔‘‘
تیسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:
((کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔))[3]
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ‘‘ ( بہت ہی پاکیزہ اور عظمتوں والی ذات اللہ کی ہے جو کہ تمام فرشتوں او رجبرئیل امین کا رب ہے)۔‘‘
چوتھی دعا: سیّدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
[1] صحیح مسلم: کتاب صلوۃ المسافرین باب استحباب تطویل القراء ۃ فی صلوۃ اللیل: 1811، وسنن ابن ماجہ: کتاب إقامۃ الصلوۃوالسنۃ منہا باب التسبیح فی الرکوع والسجود: 888۔ واللفظ لہ۔ ابی داؤد 828۔
[2] صحیح البخاری :کتاب الأذان باب الدعاء فی الرکوع :794،817، وصحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب مایقول فی الرکوع والسجود :1085۔ واللفظ لہ
[3] سنن نسائی کتاب التطبیق باب نوع آخر منہ 1048۔ صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یقال فی الرکوع والسجود: 1091۔