کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 56
نمبر3: سر کو معتدل رکھنا (نہ بلند کرنا نہ جھکانا): 1۔ جیساکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((کَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ یُشْخِصْ رَأْسَہُ وَلَمْ یُصَوِّبْہُ وَلٰکِنْ بَیْنَ ذٰلِکَ۔)) [1] ’’جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو اپنے سر کو نہ اتنا بلند کرتے نہ جھکاتے بلکہ درمیان میں برابر رکھتے۔ ‘‘ نمبر4: رکوع کی حالت میں مطمئن ہونا: 1۔ جیساکہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی کو نماز سکھاتے وقت حکم دیا: (( ثُمَّ ارْکَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ رَاکِعاً۔))[2] ’’پھر تو رکوع کرحتی کہ تو رکوع میں اطمینان محسوس کرے۔‘‘ 2۔ اورسیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کودیکھا جورکوع اور سجود مکمل نہیں کر رہاتھا تو فرمایا: ((مَا صَلَّیْتَ وَلَوْمُتَّ مُتَّ عَلٰی غَیْرِ الْفِطْرَۃِ الَّتِیْ فَطَرَ اللّٰہُ مُحَمَّداً صلي اللّٰه عليه وسلم ۔))[3] ’’تو نے نماز نہیں پڑھی اور اگر تو اسی حالت میں مر جاتا تو اس فطرت پرنہ مرتا جس پر اللہ تعالیٰ نے جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا ہے۔‘‘ نمبر5: رکوع کی دعائیں: پہلی دعا: سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ إِذَا رَکَعَ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
[1] صحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب ما یجمع صفۃ الصلوۃ ومایفتتح بہ ویختم بہ وصفۃ الرکوع والاعتدال منہ:1110۔ [2] صحیح البخاری:کتاب الأذان باب وجوب القراء ۃ للإمام والمأموم فی الصلوۃ کلہا: 757 ۔ [3] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب إذا لم یتم الرکوع :808 ، 791 ، 389۔