کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 55
2۔ اورسیّدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( ثُمَّ رَکَعَ فَوَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ کَأَنَّہُ قَابِضٌ عَلَیْہِمَا وَوَتَّرَ یَدَیْہِ فَتَجَا فٰی عَنْ جَنْبَیْہِ۔)) [1] ’’پھر رکوع کیا اور اپنے ہاتھوں کے ساتھ اپنے گھٹنوں کو خوب اچھی طرح پکڑا اور بازوؤں کو کمان کے چلے کی طرح تان لیا اور انھیں پہلوؤں سے الگ رکھا۔‘‘ 3۔ اورسیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( وَإِذَا رَکَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَیْکَ عَلٰی رُکْبَتَیْکَ وَامْدُدْ ظَہْرَکَ۔))[2] ’’جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ اور اپنی کمر کو لمبا (برابر اور معتدل) کر۔‘‘ 4۔ اورسیّدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہَ صلي اللّٰه عليه وسلم یُصَلِّی فَکَانَ إِذَا رَکَعَ سَوّٰی ظَہْرَہُ حَتّٰی لَوْصُبَّ عَلَیْہِ الْمَائُ لَاسْتَقَرَّ۔))[3] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جب آپ رکوع کرتے تو اپنی کمر کو اس طرح سیدھا(برابر) کرتے کہ اگر اس پر پانی انڈھیل دیا جائے تو پانی بھی ٹھہر جائے ۔‘‘
[1] سنن أبوداؤد: کتاب الصلوۃ باب افتتاح الصلوۃ : 734، وجامع الترمذی: کتاب الصلوۃ باب ما جاء أنہ یجافی یدیہ عن جنبیہ فی الرکوع : 260۔ [2] سنن أبوداؤد: کتاب الصلوۃ باب صلاۃ من لا یقیم صلبہ فی الرکوع والسجود:859 ، وصحیح أبی داؤد: 765 ،621۔ [3] سنن ابن ماجہ : کتاب إقامۃ الصلوۃ والسنۃ منہاباب الرکوع فی الصلوۃ:872 ، ومجمع الزوائد: 123، والطبرانی:12781۔