کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 53
الصُّبْحِ وَیُقَصِّرُ فِی الثَّانِیَۃِ۔))[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ کے ساتھ ایک ایک سورت ملاکر پڑھتے تھے۔ پہلی رکعت میں لمبی اور دوسری رکعت میں اس سے مختصر قراء ت کرتے اور کبھی کبھار آپ ہمیں کوئی ایک آیت سنا دیتے تھے اور اسی طرح عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ کیساتھ ایک ایک سورت ملاتے اور صبح کی نماز میں پہلی رکعت لمبی اور دوسری رکعت اس کی نسبت چھوٹی کرتے۔‘‘ 2۔ اورسیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کُنَّا نَحْزُرُُ قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ مِنَ الظُّہْرِ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ آلمّ تَنْزِیْلُ السَّجْدَۃِ وََحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْأُخْرَیَیْنِ قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ وَََحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلٰی قَدْرِ قِیَامِہٖ مِنَ الْأُخْرَیَیْنِ مِنَ الظُّہْرِ وَفِی الْأُخْرَیَیْنِ عَلٰی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ۔))[2] ’’ہم رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر اور عصر کی نماز کے قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے ہم نے ظہر کی پہلی دو رکعتوں کا اندازہ لگایا تو آپ ان دونوں کو اتنا لمبا کرتے تھے جتنے میں انسان سورت سجدہ کی قراء ت کرتا ہے او رعصر کی پہلی دو رکعتوں کو اتنالمبا کیا کرتے تھے جتنی ظہر کی آخری دو رکعتوں کی مقدار تھی اور عصر کی آخری دو رکعتوں کو ظہر کی کی آخری دو رکعتوں کی آدھی مقدار کے برابر لمبا کرتے تھے۔‘‘
[1] صحیح البخاری: کتاب الأذان باب القراء ۃ فی الظہر: 759 ، وصحیح مسلم: کتاب الصلوۃ باب القراء ۃ فی الظہر والعصر:1013۔ [2] صحیح مسلم:کتاب الصلوۃ باب القراء ۃ فی الظہر والعصر: 1014، ومسند الإمام أحمد: 3/85۔