کتاب: مومن کی نماز - صفحہ 43
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرنے کے لیے تکبیر کہتے تو رفع یدین (دونوں ہاتھ اٹھایا) کرتے ۔یہاں تک کہ کانوںکے برابر یا کانوں کی لَو تک اٹھاتے اورجب رکوع کرتے یا رکوع سے اٹھتے تب بھی کانوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے۔‘‘
تکبیر کہنے اور ہاتھ اٹھانے میں تین طریقے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔
پہلا طریقہ: ایک ہی وقت میں تکبیرکہنا اور ہاتھ اٹھانا: جیسا کہ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم افْتَتَحَ التَّکْبِیْرَ فِی الصَّلٰوۃِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ یُکَبِّرُ حَتّٰی یَجْعَلَہُمَا حَذْوَمَنْکِبَیْہِ۔))[1]
’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرنے کے لیے تکبیر کہتے تواس وقت اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے۔‘‘
دوسرا طریقہ:ہاتھ اٹھاناپھر تکبیر کہنا، جیسا کہ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَامَ لِلصَّلٰوۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی تَکُوْنَا بِحَذْوِ مَنْکِبَیْہِ ثُمَّ کَبَّرَ۔))[2]
’’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر بلند کرتے پھر تکبیرکہتے۔‘‘
تیسرا طریقہ: تکبیر کہنا پھر ہاتھ اٹھانا،جیسا کہ سیّدنا ابوقلابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( أَنَّہُ رَأیٰ مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ إِذَا صَلّٰی کَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ …
[1] صحیح البخاری:کتاب الأذان باب إلی أین یرفع یدیہ :حدیث نمبر : 738 وصحیح مسلم : کتاب الصلوۃ باب استحباب رفع الیدین حذو المنکبین مع تکبیرۃ الإحرام :حدیث نمبر : 861)
[2] صحیح مسلم : کتاب الصلوۃ باب استحباب رفع الیدین حذو المنکبین:حدیث نمبر : 862 وسنن أبوداؤد : کتاب الصلوۃ باب افتتاح الصلوۃ: حدیث نمبر : 730۔